تحریک انصاف لاڑکانہ میں پرسوں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر ے گی

جمعرات 20 نومبر 2014 12:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) تحریک انصاف لاڑکانہ میں پرسوں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر ے گی ، جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ، پنڈال میں خواتین اور میڈیا کے لئے الگ حصے مختص کئے گئے ۔آرگنائزر کے مطابق جلسہ گاہ میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ پنڈال میں پونے دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں 23 نومبر کو ہونے والے جلسہ عام کے انتظامات کا سلسلہ بھی زور و شور سے جاری ہے۔

سٹیڈیم میں بیس ہزار کرسیاں پہنچا دی گئی ہیں۔ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچنے کے لئے داخلی و خارجی راستوں اور دروازوں کے سامنے لگے لوہے کے جنگلے توڑ دیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ سکیورٹی پلان کے مطابق جلسہ گاہ میں صرف عمران خان کی گاڑی داخل ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :