قلات بس اڈہ سے15 کلو وزنی بم برآمد ، بم ناکارہ بنادیا گیا

جمعرات 20 نومبر 2014 12:21

قلات (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء )بلوچستان کے ضلع قلات میں دیسی ساختہ پندرہ کلو گرام بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق قلات بس اڈہ میں یوٹیلٹی اسٹور کے قریب مشتبہ تھیلا کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی گئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر علا قہ کو خالی کروا لیا اور تھیلے کو چیک کیا تو اس میں سے بم برآمد ہوا جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا جنھوں نے پندرہ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)