تھرپارکر،غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 97 ہو گئی

جمعرات 20 نومبر 2014 12:21

تھرپارکر،غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 97 ہو ..

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار ایک اور بچہ دم توڑ گیا، ڈیڑھ ماہ کے دوران بھوک اور پیاس سے جاں بحق بچوں کی تعداد 97 ہو گئی۔ تھرپارکر میں بھوک ،پیاس اور بیماری کے باعث زندگی عذاب بن گئی ۔ ہر روز ماوٴں کی گودیں اجڑنے کا سلسلہ جاری ۔ چھاچھرو کے نواحی گاوٴں جیتراڑ میں غذائی قلت کا شکار ایک بچہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

گاوٴں کے ایک اور بچے کو تشویش ناک حالت میں عمرکوٹ ریفر کر دیا گیا۔ علاقے کے مزید 35 سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث بیمار ہوگئے۔ موسم تبدیل ہوتے ہی تھر کے باسیوں کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا۔ سرد ہواوٴں سے بچے آئے روز نمونیہ سمیت دیگر امراض کا شکار ہو نے لگے ۔ چھاچھرو انتظامیہ نے گندم کی فراہمی بھی بند کر دی جس کے باعث متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :