علامہ طاہرالقادری بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

پارٹی کارکنوں کا اپنے قائد کا شاندار استقبال، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 20 نومبر 2014 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ جمعرات کو عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے طیارے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو خواتین اور بچوں سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے قائد کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کے کارکنوں نے طاہرالقادری کی بڑی بڑی تصاویر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کر تے رہے ۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو ایئرپورٹ کے باہر ہی روک دیا تاہم جب کارکنوں کو معلوم ہوا کہ ان کے قائد ایئرپورٹ سے باہر آ چکے ہیں تو کارکنان پولیس اور اے ایس ایف کے حصار توڑتے ہوئے ایئرپورٹ کے لاوٴنج میں پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ علامہ طاہرالقادری گزشتہ ماہ دھرنوں کو محرم الحرام کے پیش نظر موخر کر کے بیرون ملک چلے گئے تھے۔