پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی کررہاہے، خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا، امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب

جمعرات 20 نومبر 2014 12:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی کررہاہے، خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا، امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہیں۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

عشائیے میں موجود امریکی اور پاکستانی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ان کارروائیوں کے سبب خطے میں جلد امن لوٹ آئے گا۔ آرمی چیف نے کہاکہ دورہ امریکا کے دوران امریکی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور آپریشن مکمل عزم اور جذبے کے ساتھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :