این اے 122میں دھاندلی کی تحقیقات کیخلاف سردار ایاز صادق کی درخواست خارج ، الیکشن ٹربیونل کام جاری رکھے : لاہورہائیکورٹ

جمعرات 20 نومبر 2014 11:54

این اے 122میں دھاندلی کی تحقیقات کیخلاف سردار ایاز صادق کی درخواست خارج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں دھاندلی کی تحقیقات کے خلاف دائرسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست کی خارج کردی اور الیکشن ٹربیونل کو ہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کی دھاندلی کی درخواست پر اپنی کارروائی جاری رکھے ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے سردار ایاز صادق کی درخواست کی سماعت کی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ عمران خان کی طرف سے دائر پٹیشن میں جو دستاویزات پیش کی گئیں ، وہ مصدقہ نہیں اور آئین و قانون کے مطابق مصدقہ دستاویزات کے بغیر الیکشن ٹربیونل سماعت نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :