شیخ رشید کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے درخواست دائر

جمعرات 20 نومبر 2014 11:24

شیخ رشید کے خلاف غداری کے مقدمے کیلئے درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف غداری کے مقدمے کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس کی جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

شہری محمدامتیاز گورائیہ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ شیخ رشید نے جلسوں اور پریس کانفرنسز میں عوام کو بغاوت پراکسایا اور اگر کوئی بھی شخص ایسا کرے تو اُس کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے لہٰذا عدالت اُن کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے غداری کا مقدمہ چلائے ۔

شیخ رشید کے خلاف لاہورہائیکورٹ کو موصول ہونیوالی درخواست سماعت کیلئے بھجوادی گئی ہے ۔دوران سماعت جسٹس شہزادہ مظہرنے قراردیاہے کہ معاملہ آئینی ہے ، فل بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :