ایم کیوایم کی مقبولیت کی کمی کادعویٰ کرنیوالے جاگیردارانہ سیاست کے خاتمے کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتے محسوس کرچکے ہیں،خالدمقبول صدیقی

بدھ 19 نومبر 2014 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) کے ڈپٹی کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی مقبولیت کی کمی کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرنے والے اپنی موروثی ، جاگیردارانہ اور حکمرانہ نام نہاد سیاست کے خاتمے کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتے محسوس کرچکے ہیں اور انہیں اب اپنی سیاسی موت دکھائی دیتی ہے ۔

دوسری جانب برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبرسے ہوگا، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر رکنیت سازی فارم حاصل کرکے پر کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی نے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی مضبوطی میں وہ دارڑ ڈال ہے جس سے فرسودہ نظام کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اب مظلوم قومیتوں کی حکمرانی کے دن قریب ہیں اور ملک کو تاریک اندھیروں میں دھکیلنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس دارالحکومت لندن میں یوکے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شروع کی جانے والی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو حتمی شکل دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبر کو لندن کے مقامی ہال میں کیا جائیگا ۔بعدازاں اسکا دائر ہ کار پورے لندن اور یوکے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا ۔ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے پاکستان سے جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ سردارانہ ،ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :