دھرنے پاک چین دوستی پر اثراندا زنہیں ہوسکتے،چینی سفیر

بدھ 19 نومبر 2014 23:20

دھرنے پاک چین دوستی پر اثراندا زنہیں ہوسکتے،چینی سفیر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پاکستان میں چینی سفیر سن وئی تونگ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے احتجاجی جلسے اور دھرنا پاکستان کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے اور پاکستان میں ہونے والا کوئی بھی واقعہ دونوں ممالک کی دوستی پر اثرانداز نہیں ہو سکتا،پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ روز یہاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر سن وئی تونگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی تمام موسموں میں یکساں ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ اس سے قبل کامسٹیس انسٹی ٹیوٹ میں چینی سفیر نے چائنا اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کیا،اسٹڈی سینٹر میں چینی زبان کے بارے میں مختلف کورسز پڑھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :