کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم کو پولیس رپورٹ پر بری

بدھ 19 نومبر 2014 10:59

کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس کا ملزم کو پولیس رپورٹ پر بری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے ملزم ماسٹر عیسی کو پولیس رپورٹ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے چار ملزمان عدالت میں پیش کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ماسٹر عیسیٰ کے خلاف ثبوت نہیں ملے ہے، جس پر عدالت نے انھیں بری کرنے کا حکم دیدیا اور دیگرملزمان ثرمد صدیقی، ندیم برگر اورآصف ظہیر کے ریمانڈمیں دو دن کی توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :