آرمی چیف کی اعلیٰ خدمات و بہادری کا اعتراف، امریکی فوج کا لیجین آف دی میرٹ کا اعزاز

بدھ 19 نومبر 2014 10:51

آرمی چیف کی اعلیٰ خدمات و بہادری کا اعتراف، امریکی فوج کا لیجین آف ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پینٹاگون آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، پینٹاگون آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو امریکی فوجی اعزاز لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا دورہ کیا،پینٹاگون آمد پر جنرل راحیل شریف کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کے اعزاز میں پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، پینٹاگون آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈیمپسی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل کو امریکی فوج کا لیجن آف میرٹ کے میڈل سے بھی نوازا گیا، یہ میڈل آرمی چیف کی بہادری، خطے میں امن و استحکام کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :