حکومت 30نومبر کے جلسے سے بوکھلا گئی ، وزیر خزانہ ذاتیات پر حملے نہ کریں،حکمران اپنے اندر سچ بولنے کی جرات پیدا کریں،

تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر رد عمل کا اظہار

منگل 18 نومبر 2014 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت 30نومبر کے جلسے سے بوکھلا گئی ہے، وزیر خزانہ ذاتیات پر حملے نہ کریں،حکمران اپنے اندر سچ بولنے کی جرات پیدا کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 30 نومبر کے جلسے سے بوکھلا گئی ہے، اب وزیر خزانہ اوچھی زبان اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ذاتیات پر حملے کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے، لہٰذ وزیر خزانہ ذاتیات پر حملے نہ کریں اور حکمران اپنے اندر سچ بولنے کی جرات پیدا کریں

متعلقہ عنوان :