بھکر، ہونہار محمد سلیم انور کا موٹر کو G.S.M سگنل کی مدد سے سنگل فیز اور تھری فیز موٹر کو دور سے کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ

منگل 18 نومبر 2014 21:17

بھکر، ہونہار محمد سلیم انور کا موٹر کو G.S.M سگنل کی مدد سے سنگل فیز اور ..

بھکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)سرائے مہاجر کے ہونہار محمد سلیم انور نے موٹر کو G.S.M سگنل کی مدد سے سنگل فیز اور تھری فیز موٹر کو دور سے کنٹرول کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ۔

(جاری ہے)

سرائے مہاجرکے لئے اعزاز V.T.i بھکر کے الیکٹریکل کلاس کے سٹوڈنٹ نے تھری فیز موٹر کو G.S.Mسنگل کی بدولت پاکستان کے کسی بھی کونے سے کنٹرول کر کے کالج کا نام روشن کر دیا جس پر V.T.i ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گڈولہ روڈ(بھکر)کے پرنسپل ملک فیض اللہ نے مبارک باد پیش کی اور ضلع بھکر کی دھرتی کے لئے ایک عظیم انجینئر کے تجربے پر خراج تحسین پیش کی ملک فیض اللہ کے مطابق ایسے نوجوان ملک و قوم کا سرمایا ہیں ، محمد سلیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کے اس کا مقصد بھکر کے سٹوڈنٹس کو ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹا کرنا ہے تاکہ وہ اپنا اورماں باپ کا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں محمد سلیم انورنے کہا یہ سب میرے والدین اور میرے استاتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے میری محنت کا ثمر دیا ہے ۔

میری اپیل ہے کہ حکومت میری سرپرستی کرے اور موقع فراہم کیاجائے تو میں اس پروجیکٹ کو اور بہتر کر سکوں اور پاکستان کے لئے کچھ کر سکوں ۔