کبھی منی لانڈرنگ نہیں کی، عمران خان ایک ’ناجائز ‘ بچے کے باپ ہیں: اسحاق ڈار
منگل 18 نومبر 2014 20:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے مجھ پر جس منی لانڈرنگ کا الزام لگایا جا رہا ہے وہ کبھی کی ہی نہیں گئی، در اصل تو اس معاملے میں کوئی پیسہ ملک سے باہر گیا ہی نہیں تھا اور اس حلف نامے پر دستخط بھی بندوقوں کے سائے میں کروائے گئے تھے۔
(جاری ہے)
ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نومبر 2003 میں مجھ سے جرنیلوں نے ملاقات کی اور مجھ پر نواز شریف کے خلاف گواہیاں دینے پر پریشر ڈالا ، آج عمران خان مجھ پر ایسے الزامات لگا کر اخلاقیات کی حدود عبور کر رہے ہیں اور اب بات یہاں نہیں رکے گی، خان صاحب کو چاہئے کہ اب ڈرامے بند کر دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک لیڈر جیسی حرکات نہیں کر رہے ، بذات خود تو وہ ایک ناجائز بچے کے باپ ہیں، وہ اپنا بلڈ ٹیسٹ کروا کر اس حقیقت کو تسلیم کیوں نہیں کرتے؟ اس معاملے پر عدالتی حکم نامے اب ہم پاکستان لائیں گے اور ان کی حقیقت کھولیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے عمران خان کی جانب سے وزارت خزانہ میں مبینہ کرپشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں تو بطور وزیر اپنی تنخواہ بھی وصول نہیں کرتا، عمران خان اگر سچے ہیں تو الزام ثابت کریں ورنہ میں ان کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.