جنرل راحیل، جنرل آسٹن ملاقات، ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا

منگل 18 نومبر 2014 10:48

جنرل راحیل، جنرل آسٹن ملاقات، ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18نومبر 2014ء) آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ فلوریڈا کے شہر تانپا میں جنرل آسٹن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ضرب عضب پر پاک فوج کی تعریف کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور خطے میں امن پر بھی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے پریس آفس کے ڈائریکٹرJeff Rathke نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں۔ جنرل راحیل کے ساتھ امریکی حکام کی بات چیت بڑی بامقصداور مثبت رہی ہے۔ پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ شمالی وزیرستان میں آپریشن اور پاک اٖفغان سرحد پر سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے افسر کا کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف کے رواں ہفتے کے دوران کانگریس کے لیڈروں سے بھی مذاکرات ہوں گے۔ انہوں نے اس بات سے لاعلمی ظاہر کی کہ سعودی وزیر دفاع کی اس ہفتے صدر اوباما کے ساتھ ملاقات کا جنرل راحی کے دورے سے کوئی تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :