وٹس ایپ پر جواب نہ دینے پر سعودی شہری نے بیوی کو طلاق دے دی

پیر 17 نومبر 2014 23:06

وٹس ایپ پر جواب نہ دینے پر سعودی شہری نے بیوی کو طلاق دے دی

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) ایک سعودی شخص نے واٹس ایپ پر رابطے کے دوران بے رخی کا مظاہرہ کرنے والی بیوی کو موقع پر طلاق دے دی۔ مقامی اخبار ”الویام“ کے مطابق یہ صاحب اپنے دفتر سے بیوی کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے مخاطب تھے۔ انہوں نے ایک میسج بھیجا لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

(جاری ہے)

کچھ انتظار کے بعد وہ متفکر ہوکر سیدھے گھر پہنچے تو کیا دیکھتے ہیں کہ بیگم صاحبہ مزے سے ٹی وی دیکھ رہی ہیں۔

جب انہوں نے استفسار کیا کہ ان کے واٹس ایپ میسج کا جواب کیوں نہیں دیا گیا تو بیگم صاحبہ نے فرمایا کہ وہ دیگر دوستوں کے ساتھ چیٹ کررہی تھیں اور ذرا ٹھہر کر جواب دینا چاہتی تھیں۔اس جواب پر شوہر سخت مشتعل ہوئے اور وہیں کھڑے کھڑے بیوی کو طلاق دے دی۔ اخبار نے واٹس ایپ طلاق کا شکار ہونے والے جوڑے کے نام خفیہ رکھے ہیں۔