وی آئی پی کلچر کی بد بو برداشت سے باہر ہے ،اب وی آئی پی قطار میں لگے گا ،ہر گلوبٹ کا احتساب ہوگا ‘ عمران خان
پیر 17 نومبر 2014 19:49
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30نومبر کے حوالے سے ” بڑھو کہ منزل قریب ہے اب “ کے نام سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے جو آزادی غیر ملکی آقاؤں سے 1947ء میں حاصل کی وہ فوراً ہی ایک ٹولے نے چھین لی یہ ٹولہ پچھلے 67سالوں سے چہرے بدل بدل کر ہم پر مسلط ہے مگر اب فیصلے کی گھڑی آپہنچی ہے کیونکہ ساری قوم اپنے حقوق کیلئے کھڑی ہوگئی ہے ،2013 ء کے انتخابا ت میں دھاندلی کے واضع شواہد مل چکے ہیں ہر سیاسی پارٹی دھاندلی کو تسلیم کرتی ہے مگر اس ناجائز پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے سب کرپٹ مافیا اکٹھا ہے ۔
شفاف انتخابات ہمار حق ہے ۔جب کروڑوں عوام وقت کی روٹی کو تر س رہے ہیں شریف خاندان نے بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثے کہاں سے بنائے ؟۔(جاری ہے)
جو اثاثے بیرون ملک رکھے اسے پاکستان کے اثاثوں پر حکمرانی کاکوئی حق نہیں ،قوم پوچھتی ہے کہ ملک کے حکمرانی کرنے والوں نے تنا مال کہا سے بنایا ہے ؟ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ غریب 100کے ایزی لوڈ پر بھی 26روپے ٹیکس دے مگر امیرکیلئے ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی ۔
نواز شریف اس ملک کے وسائل سے فائدہ اٹھانے والے جاگیر دار ،صنعت کار ،ساہوکار سے ٹیکس لینے سے گریز اں کیوں ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ گندے پانی اور ہیپاٹائٹس کا شکار، بچے تعلیم سے محروم ، بیمار علاج کیلئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں مگر فرعون حکمران میڑوبس اور پلوں کے ٹھیکوں سے اربوں روپے کا مال بنار ہے ہیں کیا یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت جہاں دو بھائی عوام کی دولت اپنی انا اور حر ص کی بھینٹ چڑھادیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دوگنا اور بجلی پھر بھی بجلی غائب کہیں پر کوئی سنوائی نہیں گردشی قرضے کے نام پر 500ارب کا حساب موجود نہیں ۔عوام بجلی کی نام پر معاشی غنڈہ گردی کیوں قبول کریں ؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ وی آئی پی کلچر کی بد بو برداشت سے باہر ہے اب وی آئی پی قطار میں لگے گا اور ہر گلوبٹ کا احتساب ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.