باڑہ میں 10 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

پیر 17 نومبر 2014 17:35

باڑہ میں 10 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) باڑہ میں 10 دہشت گردوں نے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور اسلحہ و گولہ بارود بھی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ10 دہشت گردوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد خیبرون آپریشن میں اب تک 350 دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں جن میں 20 اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں خیبر ایجنسی جانے والے دہشت گردوں کے سدباب کیلئے پاک فوج نے آپریشن خیبرون شروع کر رکھا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔