Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری

پیر 17 نومبر 2014 17:12

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں 30 نومبر جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور اتحاد سے متعلق بات چیت کی جائے گی جبکہ پارٹی میں شمولیت کے خواہشمند افراد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ عمران خان کو اشتہاری قرار دیئے جانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات