بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ،سرحدی خلاف ورزی روکنے کیلئے مشترکہ گشت اور مواصلاتی رابطوں پر اتفاق

اتوار 16 نومبر 2014 23:52

بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ،سرحدی ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام سرحدی خلاف ورزی روکنے کیلئے مشترکہ گشت اور مواصلاتی رابطوں پر متفق ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق تفتان میں ڈپٹی کمشنر چاغی سیف اللہ کیتھران کی زیرصدارت پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا جس میں پاکستانی حکام کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں اور مارٹرحملوں پر ایرانی حکام سے احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

نوگھنٹے طویل اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام سرحدی خلاف ورزی روکنے کیلئے مشترکہ گشت اور مواصلاتی رابطوں پر متفق ہوگئے ، جبکہ ایرانی حکام تجارتی اورسفری راہداروں پر عائد سخت شرائط نرم کرنے پر بھی آمادہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :