حکومت نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے 16ارب روپے کا تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا ہے ، شہبازشریف ،سیلاب متاثرین کے گھر وں اورفصلوں کے نقصانات کے ازالے کے ساتھ پہلی بار ان خاندانوں کو بھی مالی امداد دی جارہی ہے جن کا ذریعہ معاش متاثر ہواہے،شفاف اور تیز رفتار میکنزم کے ذریعے دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی جاری ہے اوراب تک اربوں روپے کی مالی امداد انتہائی شفاف انداز میں حقداروں تک پہنچائی جا چکی ہے، ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس سے خطاب

اتوار 16 نومبر 2014 23:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے 16ارب روپے کا تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا ہے،سیلاب متاثرین کے گھر وں اورفصلوں کے نقصانات کے ازالے کے ساتھ پہلی بار ان خاندانوں کو بھی مالی امداد دی جارہی ہے جن کا ذریعہ معاش متاثر ہواہے -شفاف اور تیز رفتار میکنزم کے ذریعے دوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی جاری ہے اوراب تک اربوں روپے کی مالی امداد انتہائی شفاف انداز میں حقداروں تک پہنچائی جا چکی ہے -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس اور فیصل آباد ،گوجرانوالہ ، سرگودھا، ڈیرہ غاز ی خان ،بہاولپور اور ملتان ڈویژن میں کمشنر صاحبان کے دفاتر میں صوبائی وزراء ،عوامی نمائندوں اورانتظامی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو،متعلقہ سیکرٹریز،کمشنرز،ڈی جی پی ڈی ایم اے اوراعلی حکام جبکہ ڈویژنز میں متعلقہ وزراء ،عوامی نمائندے ،کمشنر ز اورڈی سی اوز موجود تھے۔وزیر اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیلاب متاثرین کو دوسرے مرحلے میں ادائیگی کے انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا -وزیر اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں ،ایک ایک پائی شفاف طریقے سے خرچ کی جا رہی ہے -کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہیں رہے گااورسیلاب سے متاثر ہونے و الے ہر فر د کو مالی ا مداد دیں گے-انہوں نے کہاکہ متاثرین کو اتنی جلدی مالی امداد کی ادائیگی یقینی بنا کر خدمت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے - شکایات کے فوری ا زالے کے لئے موثر اورجامع نظام وضع کیا گیا ہے اورمیں خود تمام ادائیگی کے عمل کی خود نگرانی کررہا ہوں -انہوں نے کہاکہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ، عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،انہیں اس کااجر دین اوردنیا دونوں میں ملے گا-ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ 6روز میں 6ارب 62کروڑ روپے سے زائد کے پے آرڈرز متاثرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اوردوسرے مرحلے کی ادائیگی کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل کرلیاجائے گا

متعلقہ عنوان :