پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی

اتوار 16 نومبر 2014 23:29

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر محمد حفیظ کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوپنر محمد حفیظ بھی ہمسٹرنگ کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اگر وہ بھی یہ ٹیسٹ نہ کھیلے تو پاکستانی اننگز کا آغاز توفیق عمر اور شان مسعود کرینگے۔محمد حفیظ کے کھیلنے کی صورت میں توفیق عمر یا شان مسعود میں سے کوئی ایک احمد شہزاد کی جگہ لے گا۔پاکستانی ٹیم ان دنوں زبردست فارم میں ہے اس نے نیوزی لینڈ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی دو صفر سے جیت رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :