پرویز رشید کے الزمات صرف جھوٹ،20 نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں : طاہر القادری

اتوار 16 نومبر 2014 18:43

پرویز رشید کے الزمات صرف جھوٹ،20 نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں : طاہر القادری

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب لگائے گئے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے انقلاب کی تحریک کو نہ تو ملتوی کیا ہے اور نہ ہی ملک سے فرار ہوئے ہیں بلکہ 20نومبر کو وطن واپس آ رہا ہوں اور انقلابی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سانحہ لاہور پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مسترد کرنے پر حکومت حواس باختہ ہو گئی ہے اور ہمارے خلاف جھوٹ پر مبنی تحریک کا آغاز کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :