عمران پی ٹی وی پر حملے میں ملوث، آئندہ کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو بھی ذمہ دار وہی ہوں گے:پرویز رشید

اتوار 16 نومبر 2014 17:54

عمران پی ٹی وی پر حملے میں ملوث، آئندہ کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو بھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو سرکاری اداروں پر حملوں کا کہہ رہے ہیں، ان کی طرف سے حکومت کو دی جانے والی دھمکیوں کی فوٹیج موجود ہے، عمران خان کو چاہئے کہ وہ تشدد اور اشتعال انگیزی ترک کر کے سیاسی میدان میں لوٹ آئیں کیونکہ ان کے کہنے پر ہونے والی ہر اشتعال انگیزی کے ذمہ دار روہی ہوں گے، بہتر ہو گا عمران خان جاگ جائیں کہیں یہ نہ ہو وہ کہتے رہیں میں تو سویا ہوا تھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کیا اور عدالت لے کر جا رہے تھے کہ آپ نے ان کو پولیس کی حراست سے آزاد کروایا,اگر وہ آپ کے کارکن نہیں تھے تو اپ نے کیونکر ان کو آزاد کروایا؟وفاقی وزیر نے عمران خان سے سوال کیا کہ اگر پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کرنے والے آ پ کے کارکن نہیں تھے تو آ پ نے واپس کن کو بلایا تھا؟ اور آپ نے مبارکبادیں کس باے کی دیں تھیں؟ان کاکہنا تھا کہ 14اگست کے بعد سے مسلسل عمران خان اور ان کے ہمراہ آ نے والے علامہ طاہر القادری اشتعال انگیزی کی باتیں کرتے رہے اور اسی دوران ہی پی ٹی وی پر حملہ ہوا، یہ کیسے اس حملے سے بری الزمہ ہو سکتے ہیں؟ ایسا ہی کچھ کرنے کا پلان 30 نومبر کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ آج بھی عمران خان وزیر اعظم کو دھمکیاں دے کر ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، شیخ رشید احمد ان کے سٹیج پر کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں کہ میں پورے ملک میں آ گ لگا دوں گا، توکیا اس وقت بھی عمران خان سو رہے تھے؟ انہیں چاہیے کہ شیخ رشید احمد کی باتوں کا ابھی ہی نوٹس لے لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کسی دن یہ باتیں بھی ان کے گلے پڑھ جائیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف مبینہ طور پر دہشت گردوں تنظیموں سے رابطہ کر رہی ہے تا کہ ملک میں خون خرابہ کروایا جا سکے، اب دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو عمران خان اس کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔اس موقع پر میڈیا کو عمران خان کی مختلف تقاریر کے کلپس بھی دکھائے گئے۔ قبل ازیں وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے رگومالہ تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ پرسخت مذمت کا اظہارکیا اور ان کا کہنا تھا کہ رہنما جب جلاﺅ گھیراﺅ کا پیغام دیں گے تو یہی ہو گا پی ٹی آئی رہنما ہر الزام ن لیگ پر نہ لگا کر اپنا مذاق نہ بنائے ،پی ٹی آئی اپنے گریبان میں جھانکے مار دھاڑ اور غنڈگردی کا کلچر آپ لوگوں کا ہے ہمارا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :