وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ‘30نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ،احتجاجی دھرنیوالے ملک کی معاشی تر قی وخوشخالی کے دشمن ہیں‘حکو مت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بیروکار لا رہی ہے ‘عوام نے پانچ سال حکو مت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور ہم عوامی تواقعات پر پورا اتر یں گے، وزیر اعظم نوازشر یف کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 16 نومبر 2014 16:06

وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات ‘30نومبر کو قانون ہاتھ میں لینے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 16نومبر 2014ء) وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنیوالے ملک کی معاشی تر قی وخوشخالی کے دشمن ہیں‘حکو مت عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بیروکار لا رہی ہے ‘عوام نے پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور ہم عوامی تواقعات پر پورا اتر یں گے۔وہ اتوار کو اپنی رہا ئش گاہ جاتی عمرہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزاعظم نوازشر یف نے وزیر اعلی شہبا زشر یف کو اپنے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا جبکہ ملاقات کے دوران تحر یک انصاف کے30نومبر کے بھر پور احتجاج کے اعلان کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری بھی کی گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعظم نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکو مت پہلے دن سے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ مہنگائی ‘بے روز گاری کے خاتمے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے اقدامات کر رہی ہے مگر کچھ لوگ احتجاجی دھرنوں کے ذریعے ملک کو معاشی طور پر کمزور کر رہے ہیں لیکن ہم نے انکو ناکام بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے اور (ن) لیگ کی حکو مت پانچ سالہ آئینی مدت پوری کر یگی اور عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :