کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق دو زخمی ،کورنگی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو پکڑ لیا اسلحہ بر آمد

اتوار 16 نومبر 2014 14:41

کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق  دو زخمی ،کورنگی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء)صوبائی دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے کورنگی پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان کو پکڑ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا پٹھان کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ عبداللہ، 30 سالہ جنید اور 32 سالہ واجد کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں دوست تھے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا عمل شروع کردیا ۔دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ رنچھوڑ لائن میں لکھ پتی ہوٹل کے قریب چھپا گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جنید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بلدیہ سیکٹر بارہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیاقت آباد سی ایریا میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کورنگی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کی۔