پاک فوج نے جنگجووٴں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں سے نکال دیا ، بغیر کسی تفریق کے تمام دہشت گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی ملک سے ہو اْن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کاامریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

اتوار 16 نومبر 2014 12:42

پاک فوج نے جنگجووٴں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں سے نکال دیا ، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جنگجووٴں کو شمالی وزیرستان کے دو مرکزی حصوں سے نکال دیا ، بغیر کسی تفریق کے تمام دہشت گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے، دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اْن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ امریکی نشریاتی ادارے کودئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں شروع ہی سے ہم کہتے رہے ہیں کہ یہ بغیر کسی امتیاز کے تمام دہشت گرد گروپس کے خلاف ہے چاہے ان کا تعلق کسی سے بھی ہو، قومیت جو بھی ہو، انھوں نے جو بھی نام رکھا ہوا ہو، ہم سب کے خلاف ایک ہی وقت میں جا رہے ہیں اور ایک ہی طریقے سے ہم ان کے ساتھ سلوک کر رہے ہیں یعنی ان کا خاتمہ کرنا ہے یا ان کو گرفتار کرنا ہے۔