آرمی چیف جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر امر یکہ پہنچ گئے

امر یکہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں کا آرمی چیف کا استقبال

اتوار 16 نومبر 2014 12:42

آرمی چیف جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر امر یکہ پہنچ گئے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 7 روزہ دورے پر امر یکہ پہنچ گئے ۔ ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے ۔ امر یکہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا۔ امریکی دورے پر ڈی جی ملٹری آپریشن اورڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کے علاوہ کئی اعلیٰ دفاعی افسران اور ارکان کانگریس سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دفاعی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ چار برسوں میں پاکستانی فوج کے کسی بھی سربراہ کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔