رائیونڈ :تبلیغی اجتماع کا اختتام ملکی سلامتی کی دعاؤں پر ہوا

اتوار 16 نومبر 2014 11:30

رائیونڈ :تبلیغی اجتماع کا اختتام ملکی سلامتی کی دعاؤں پر ہوا

لاہور.(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء)لاہورکےنواحی قصبے رائےونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ اجتماعی دعا کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا۔دعوت و تبلیغ کا پیغام لے کرقافلے اپنی منازل کی طرف رواں دواں ہو گئے۔شرکاء کی واپسی کے موقع پرسڑکوں پر ٹریفک کازبردست رش لگ گیا۔رائےونڈ تبلیغی اجتماع کےدوسرےمرحلےمیں اختتامی دعا امیرجماعت حاجی عبدالوہاب نےکرائی۔

اس دوران شرکاء کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

حاجی عبدالوہاب نےاللہ کےحضور گڑگڑا کردعاکی کہ اےاللہ تو ہم سےراضی ہو جا۔ہمیں دین پر چلنے والا بنا دے،اللہ تو ہمیں غفلت کی نیند سے بیداری نصیب فرما، ہمیں خود بھی دین پر چلنے والا بنا دے اور دعوت و تبلیغ میں بھی ہماری رہ نمائی فرما دے۔اللہ ہمیں آزمائشوں میں نہ ڈال،مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پیدا کر دے،اے اللہ پاکستان کی حفاظت اور مسلمانوں کو کامیابی نصیب فرما،اجتماع کےدوسرے مرحلے میں 6ہزار سےزائد غیرملکی مندوبین بھی شریک ہوئے۔قافلوں کی واپسی شروع ہوئی توسڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔کئی مقامات پر ٹریفک جام ہو گیا۔