تھر:16روزکے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

اتوار 16 نومبر 2014 11:30

تھر:16روزکے دوران مرنے والے بچوں کی تعداد 24ہوگئی

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) خشک سالی سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں غذائی قلت سے ہونے والی ہلاکتوں پہ تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔تھرپاکرسول اسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید دو بچے انتقال کرگئے ۔تھرپارکر میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا زیر علاج 6 ماہ کا بچہ انتقال اور 13 ماہ کا بچہ انتقال کرگیا ۔ خشک سالی سے 16 دن کے دروان غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ تھرکے سرکاری اسپتالوں میں غذائی قلت اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے باعث سال 2011سے تاحال 1608بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :