Live Updates

مالی بے ضابطگیاں: تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

ہفتہ 15 نومبر 2014 23:44

مالی بے ضابطگیاں: تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) تحریک انصاف کے سابق مرکزی نائب صدر اکبر ایس بابر نے پارٹی فنڈ کو غیر قانونی استعمال کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بیرونی فنڈز پارٹی اکاﺅنٹ کے بجائے چند افراد کے ذاتی اکاﺅنٹ میں منتقل کئے گئے جو پارٹی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے، مئی 2011ءمیں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں جو پی ٹی آئی کے ممبر ان تھے نے 20 لاکھ ڈالر کی رقم ہر ضلع میں تحریک انصاف کا ایک آفس قائم کرنے کیلئے بھیجی لیکن ایک بھی دفتر اس رقم سے نہیں کھلا۔

(جاری ہے)

سارا ریکارڈ پارتی کی 2013ءکی آڈٹ رپورٹ میں بھی درج ہے، چیئرمین نے پارٹی میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے الیکشن کمیشن اس پر قانون کے مطابق کارروائی کرے، دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آئندہ اجلاس میں درخواست کا جائزہ لیا جائےگا، اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر احتساب ضروری ہے، اس کیلئے سپریم کورٹ تک بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات