وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 مرلے کے گھر پر پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت کی منظوری دیدی

ہفتہ 15 نومبر 2014 23:44

وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 مرلے کے گھر پر پراپرٹی ٹیکس میں 5 فیصد رعایت کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) پراپرٹی ٹیکس سروے کی وجہ سے ٹیکسوں میں اضافے اور 5 مرلہ مکانوں پر پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کرنے پر اپوزیشن کی شدید تنقید اور عوامی احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 5 فیصد رعایت کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے 5 مرلے کے گھروں پر ٹیکس میں رعایت ختم کردی تھی۔ عوام شدید احتجاج کے بعد محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی 5 فیصد رعایت کےساتھ ادائیگی کی تاریخ کو 30 ستمبر سے 30نومبر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :