سعید اجمل کی ٹیسٹ رپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گئی، باؤلنگ ایکشن درست نہیں ہوا

ہفتہ 15 نومبر 2014 18:52

سعید اجمل کی ٹیسٹ رپورٹ پی سی بی کو موصول ہو گئی، باؤلنگ ایکشن درست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کی ٹیسٹ رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہو گئی ہے جس کے تحت آف سپنر کا باﺅلنگ ایکشن 49 ڈگری سے 25 ڈگری پر آیا ہے اور 15 ڈگری میں نہیں آ سکا۔ ذ رائع کے مطابق پی سی بی سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو آئی سی سی قوانین کے مطابق 15 ڈگری میں لانے کیلئے دوبارہ ثقلین مشتاق سے رابطہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :