پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ ، سفری پابندیاں برقرار

ہفتہ 15 نومبر 2014 11:47

پاکستان سے پولیو وائرس منتقل ہونے کا خطرہ ، سفری پابندیاں برقرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) پولیو وائرس پر بین الاقومی ریگولیشن ہیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستانیوں کی اسکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا آئندہ اجلاس چھے ماہ بعد ہو گا اور اگلے اجلاس سے قبل پاکستان انسداد پولیو کے قطرے پینے والوں کا ریکارڈ مہیا کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران تین بار پولیو وائرس افغانستان منتقل ہوا۔ اس لئے پولیو وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سفر کرنے والے پاکستانیوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں۔ رپورٹ کے مطابق کیمرون ،گنی، پاکستان اور شام پر سفری پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :