خیبر پختونخوا میں پرانا تعلیمی نصاب بحال کرتے ہو ئے اسلامی مضامین دوبارہ شامل کر دیئے

جمعہ 14 نومبر 2014 23:30

خیبر پختونخوا میں پرانا تعلیمی نصاب بحال کرتے ہو ئے اسلامی مضامین دوبارہ ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پرانا تعلیمی نصاب بحال کرتے ہو ئے اسلامی مضامین دوبارہ شامل کر دیئے ہیں ۔ پرانے نصاب کی بحالی کے بعد جماعت اسلامی اور تحریک انصاف میں پیدا ہونے والا اختلاف بھی ختم ہو گیا ہے ۔ تعلیمی نصاب کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں اختلافات پیدا ہوا تھا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے سابق دور میں حذف کئے جانے والے ابواب کو دوبارہ صوبائی تعلیمی نصاب کا حصہ کردیا گیاہے ۔

جماعت پنجم اورہشتم کے معاشرتی علوم میں حذف کئے جانے والے تمام ابواب کو بحال کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

حذف کئے گئے ابواب نئے نصاب کتاب کی اشاعت کا انتظار کئے بغیر پڑھانا شروع کر دیئے گئے ہیں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت پر نصاب کی تبدیلی کے حوالے سے شدید دباؤ تھا تاہم صوبائی حکومت نے دوباؤ کو مسترد کر دیا محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چوتھی اور پانچویں جماعت کی معاشرتی علوم کے علاوہ نویں اور دسویں جماعت کے فیزکس کی کتابوں میں پرانا نصاب بحال کر دیا ہے تاہم نصاب میں مسلم سائنسدانوں کا ذکر بھی خارج کردیا ہے ۔