کے اے ایس بی بینک دیوالیہ، سٹیٹ بینک نے کنٹرول سنبھال لیا

جمعہ 14 نومبر 2014 23:23

کے اے ایس بی بینک دیوالیہ، سٹیٹ بینک نے کنٹرول سنبھال لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء)سٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے خادم علی شاہ بخاری(کے اے ایس بی) بینک پر چھے ماہ کے لئے پابندیاں عائد کرتے ہوئے بینک کے انتظامی اور انضمامی امور اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کے مطابق 6ماہ تک 3 لاکھ زائد مالیت کے صارفین بینک سے کوئی رقم نہیں نکلوا سکیں گے تاہم اس سے کم مالیتی کھاتے کے مالک افراد بینکاری کی سہولیات استعمال کر سکیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یہ بینک ملکی بینکاری میں صرف 0.6فیصدحصہ ڈال رہا ہے اور حالیہ فیصلہ بھی بینک کی کمزور مالی حالت کے باعث ہی کیا گیا ہے۔