آج تاریخ بدلنے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار نے 2 دن میں وہ کیا جو 30 سالوں میں نا ہوا: افغان صدر

جمعہ 14 نومبر 2014 20:48

آج تاریخ بدلنے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار نے 2 دن میں وہ کیا جو 30 سالوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2014ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر ترقی پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان اور افغانستان ایشیاءمیں اقتصادی ترقی کا مرکز بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر نے پاک افغان سرمایہ کاری فوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم تاریخ بدلنے جا رہے ہیں، اسحاق ڈار نے 2 دن میں وہ کچھ کیا جو 30 سالوں سے نہیں ہوا، 2017ءتک باہمی تجارت کو پانچ ارب تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان 5 فیصد اشیاءکو دو روز کے اندر کلیئرنس دے گا جبکہ پاکستان 95 فیصد افغان اشیاءکو ایک دن میں کلیئرنس دے گا۔ افغان صدر نے پاکستانیوں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ٹیرٹ میں کمی لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :