سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اداروں میں سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن کی شرط ختم کردی

جمعہ 14 نومبر 2014 13:04

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اداروں میں سربراہان کی تقرری کیلئے کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر کمیشن کے ذریعے تقرری کی شرط ختم کردی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے سرکاری اداروں میں اعلی عہدوں پر تعیناتی کیلئے کمیشن کی شرط ختم کردی ‘عدالت نے اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ تمام خودمختار، نیم خودمختار اور کارپوریشنز میں سربراہان کی تقرری کے حوالے سے 10 دسمبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سرکاری و نیم سرکاری اداروں سمیت کارپوریشنز میں سربراہان کی تعیناتی کے لئے کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت حکومت کو قومی اداروں میں سربراہان کی تقرری کا پابند کیا گیا تھا تاہم اس فیصلے کے خلاف خواجہ آصف نے عدالت میں نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :