پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر واضح برتری سے میچ جیتنے پر قوم کو الطاف حسین کی دلی مبارکباد

جمعرات 13 نومبر 2014 22:53

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم جانب سے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹیسٹ میچ واضح برتری سے جیتنے پرپاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ابو ظہبی میں منعقدہ ٹیسٹ میچوں میں کارکردگی انتہائی عمدہ ہے جس پر ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ایک ایک کھلاڑی زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ الطا ف حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اور اس کے کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے اور پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم کی اسی طرح شاندار کامیابیوں کیلئے دل سے دعا گو ہے ۔