ملک میں دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا :آرمی چیف راحیل شریف

بدھ 12 نومبر 2014 15:48

ملک میں دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا :آرمی چیف راحیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے آئی ڈی پیزکی جلد واپسی کے لیےکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، کور کمانڈرز کانفرنس شرکا نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھا جائے ۔ جی ایچ کیو راولپنڈی میں جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی کی صورتحال اور شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں آپریشن سےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے اور دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہو کر بالخصوص ان علاقوں میں اور ملک کے دیگر حصوں میں کہیں بھی اکٹھے نہ ہونے دیا جائے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی پیزکی جلد واپسی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔