Live Updates

عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کی تجویز قابل قبول نہیں‘ کنٹینر پرکھڑے ہوکر بونگیاں مارتے ہیں ،عاصمہ جہانگیر

بدھ 12 نومبر 2014 14:30

عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کی تجویز قابل قبول نہیں‘ کنٹینر پرکھڑے ہوکر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کی تجویز قابل قبول نہیں ہے وہ کنٹینر پرکھڑے ہوکر بونگیاں مارتے ہیں ، عمران جیسے کئی آ ئے اورچلے گئے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا سیاسی نہیں نفسیاتی معاملہ ہے۔

وہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر بونگیاں مارتے ہیں جس سے وہ اپنی ساکھ خراب کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ تنقید کرتے ہیں تو برداشت کرنا بھی سیکھیں۔ وہ ایک پگڑی اچھالیں گے تو ہم دس اچھالیں گے۔ عمران خان جیسے کئی آئے اور چلے گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کی تجویز قابل قبول نہیں انہیں سول نہیں عسکری اداروں پر اعتبار ہے انہیں کسی کی کردار کشی کرنا کا کوئی حق نہیں ہے ہر کسی پر تنقید ان کی عادت بن گئی ہم سیاست کی بالادستی چاہتے ہیں عمران خان کو وزیراعظم بننے کیلئے الیکشن جیتنا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :