Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی کارکردگی پارٹی کے منشور کے مطابق بجا لائے،پی ٹی آئی رہنماء تسکین خان

منگل 11 نومبر 2014 23:22

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما تسکین خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اپنی کارکردگی پارٹی کے منشور کے مطابق بجا لائیں کیونکہ عوام نے جن وعدوں اور توقعات پر پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا میں بھاری مینڈیٹ دیاتھا ابھی تک اسکے مطابق عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ہے ان خیالات کا اظہار تسکین خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا تسکین خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی 18ماہ گزر جانے کے باوجود سامنے نہیں آسکی ہے اور پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کو ریلیف دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی بار کسی سیاسی جماعت سے وابستگی اختیار کی ہے تحریک انصاف میری پہلی اور آخری چوائس ہے اور مرتے دم تک تحریک انصاف اور عمران خان کا وفادار رہوں گا انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں پی ٹی آئی کے غریب کارکنوں کو حق دیاجائے کیونکہ پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں بھاری مینڈیٹ ملا ہے اور اب صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے توقعات پر پورا ترنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :