خادم پنجاب امدادی پیکج کے دوسرے مرحلہ میں پہلے روز ضلع کے 1389سیلاب زدگان کو 6کروڑ 44لاکھ 60ہزار کے پے آرڈر جاری کردئیے گئے،ڈی سی او حافظ آباد

منگل 11 نومبر 2014 23:22

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر حافظ آباد محمد عثمان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب امدادی پیکج کے دوسرے مرحلہ میں پہلے روز ضلع کے 1389سیلاب زدگان کو 6کروڑ 44لاکھ 60ہزار کے پے آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں جو بینک آف پنجاب ،ایم سی بی،نیشنل بینک اور دیگر بینکوں سے کیش کروائے جا سکتے ہیں ۔ڈی سی او نے بتایا کہ دوسرے مرحلہ میں خادم پنجاب امدادی پیکج کے تحت ضلع کے 10572سیلاب متاثرین میں50کروڑ کے پے آرڈر تقسیم کئے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے ونیکے تارڑ اور پنڈی بھٹیاں کے ادائیگی سنٹروں پر تمام ممکنہ انتظامات اور سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

ڈی سی او نے بتایا کہ امدادی پیکج کے پہلے مرحلہ میں 4663سیلاب متاثرین میں فی کس 25ہزار کے حساب سے 11کروڑ سے زائد کی نقد ادائیگی کی جا چکی ہے اور اس طرح دونوں مراحل میں مجموعی طور پر 61کروڑ کی امداد کی فراہمی کے ذریعے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی حکومت پنجاب کا بڑا قابل ستائش اقدام ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ونیکے تارڑ کے انچارج ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے بتایا کہ گزشتہ روز تحصیل حافظ آباد کے 703سیلاب متاثرین کو انکے گھروں ،فصلوں اور روزگار کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کے لیے 3کروڑ52لاکھ 30ہزار کے پے آرڈرز جاری کئے گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو سرکاری ٹرانسپورٹ کے ذریعے مفت پک اینڈ ڈراپ،ریفریشمنٹ اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں متاثرین فوری طور پر انچارج سے رابطہ کریں ۔پنڈی بھٹیاں سنٹر کے انچارج نواز گوہر نے بتایا کہ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے 686متاثرین کو بھی 2کروڑ 92لاکھ 30ہزار کے پے آرڈرز تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :