تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہ واہگہ بارڈر دھماکہ بھارت کی کارستانی ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کروا رہا ہے، مولانا محمد امیر حمزہ

منگل 11 نومبر 2014 23:22

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر 2014ء) جماعت الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا محمد امیر حمزہ نے کہا ہے کہ تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ واہگہ بارڈر دھماکہ بھارت کی کارستانی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کروا رہا ہے۔ لیکن حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ بھارتی عدالت سے ڈکلیئر ہونے والا دہشتگر وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں فلاح انسانیت فاوٴنڈیشن کے ضلعی رہنما شیخ محمد ثاقب کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت الدعوة کے ضلعی امیر ابو حنظلہ ثانی بھی موجود تھے۔ مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول، کشمیر اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا تانا بانا بھارت سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ امریکہ اب افغانستان سے واپسی کی راہیں تلاش کر رہا ہے اور امریکہ واپس جاتے ہوئے اس خطے کا کردار بھارت کو دے رہا ہے۔

امریکہ کے اندرونی حالات بھی اب ٹھیک نہیں اور امریکی اسٹیٹ نے علیحدگی کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع بھارت کا دفاع کر رہے ہیں۔ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی اور وزیر دفاع کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے ساتھ مناظرہ کر لیں۔ سیلاب بارشوں کی وجہ سے نہیں بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے باعث آیا۔ اس سیلاب کے باعث پاکستان کو 15ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کا جواب پاک فوج نے بروقت دیا ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اگر بھارت نے اس بار حملہ کیا تو ہمارے لاکھوں مجاہدین بھارت کے ہر شہر کو نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ ہماری مساجد، مدارس، فوضی اور سول ادارے بھی محفوظ نہیں۔ ملک میں تبھی امن قائم ہو سکتا ہے جب عدل قائم ہو لیکن ہمارے ملک میں عدل نام کی کوئی چیز نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا دشمن اتنا بڑا دہشتگرد ہے تو پھر ہمیں بھی جہاد کی تیاری کرنی چاہیے اور نوجوان جہاد کے لئے اپنے گھوڑے تیار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :