پاکستا ن کے پہلے صدر اسکندر مرزا کی 45ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

منگل 11 نومبر 2014 14:26

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) پاکستان کے پہلے صدر اسکندر مرزا کو اس دنیا سے رخصت ہوئے پینتالیس برس بیت گئے 12نومبر بروز بدھ ان کی 45ویں برسی ہوگی۔

(جاری ہے)

اسکندرمرزادسمبر1898ء کو مرشد آباد بنگال میں پیدا ہوئے وہ 5مارچ1956ء کو پاکستان کے نئے آئین کے تحت پہلے صدر بنے 1958ء کواسکندر مرزا نے ملک میں سیاسی بحران کے سبب مارشل لاء نافذ کر دیا اس وقت کے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان نے انہیں صدارت کے عہدے سے بدطرف کر دیا جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر لندن چلے گئے جہاں 12نومبر1969ء کو ان کی وفات ہو گئی اور انہیں ایران میں دفن کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :