جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کوشامل کرنے کی آئینی گنجائش نہیں،خورشید شاہ

منگل 11 نومبر 2014 12:49

جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کوشامل کرنے کی آئینی گنجائش نہیں،خورشید ..

لندن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ آئین اور قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ جوڈیشل کمیشن میں ایجنسیوں کو شامل کر لیاجائے۔سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ تفتیشی افسر بیٹھ جائے تو عدلیہ ،قانون اور آئین کی کیا پوزیشن رہ جائے گی؟۔

(جاری ہے)

لندن پہنچنے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے وہ دوبا رہ سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

عمران خان کے جوڈیشل کمیشن میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کی شمولیت کے مطالبے پر خورشید شاہ نے کہا کہ آئین اور قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنا ایک سیاست ہے، عمران خان کو یہی ہم بتارہے ہیں کہ یہی جمہوریت ہے۔ اس کو ڈی ریل نہ کیا جائے۔ اگر آمریت ہوتی تو عمران خان کو شاید گھر سے نکلنے نہ دیا جاتا۔

متعلقہ عنوان :