سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹنگ کی رپورٹ چند روز میں متوقع

پیر 10 نومبر 2014 00:55

سعید اجمل کے بولنگ ٹیسٹنگ کی رپورٹ چند روز میں متوقع

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2014ء)قومی ٹیم کے بولر سعید اجمل کے ٹیسٹنگ کی رپورٹ آئندہ دو، تین روز میں متوقع ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے غیر قانونی ایکشن کے سبب پابندی کا شکار ہونے والے سعید اجمل نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ایکشن کی درستی کے لیے کام کیا۔

(جاری ہے)

ایکشن میں بہتری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کو آزادانہ ٹیسٹنگ کے لیے لندن بھیجا ہے جہاں آج لوبرو یونیورسٹی میں اُن کا ٹیسٹ ہوا۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو تین روز میں متوقع ہے۔