چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق

پیر 10 نومبر 2014 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء) چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سلسلہ میں جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق ہوگیا۔ تحریک انصاف نے پہلے ہی تصدق حسین جیلانی کے نام پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان رابطہ ہوا دونوں نے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا۔

اتفاق رائے کے بعد آج یا کل حکومت اعلان کر سکتی ہے۔ عمران خان کے اعتراضات کو حکومت اور اپوزیشن نے یکسر مسترد کردیا ہے عمران خان نے رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تصدق حسین جیلانی کے نام پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔