امریکہ ،سکول میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا چوتھا طالبعلم بھی دم توڑ گیا

اتوار 9 نومبر 2014 00:07

امریکہ ،سکول میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا چوتھا طالبعلم بھی دم توڑ گیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) واشنگٹن سٹیٹ میں ہائی سکول کے ساتھی طالبعلم کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہونے والا چوتھا نو عمر طالب علم وقوعہ کے دو ہفتے بعد گزشتہ روز انتقال کرگیا،یہ بات ہسپتال کے حکام نے بتائی ہے۔ہربرویو میڈیکل سنٹرسیٹل نے بتایا کہ بدقسمتی سے 15سالہ اینڈریو فرائیبرگ آج رات انتقال کرگیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دیگر تینوں لڑکیاں ہیں،جن میں سے ایک موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو گزشتہ دو ہفتوں میں ہسپتال میں چل بسی ہیں۔اس نو عمر لڑکے نے جس کی عام طور پر شوٹر جیلین فرائبرگ کے نام سے شناخت کی گئی ہے،مبینہ طور پر اینڈریو فرائبرگ کا چچا زاد تھا،اس نے فائرنگ کے دوران خود پر بھی بندوق تان لی۔ایک مختصر بیان میں اینڈریو فرائبرگ کے خاندان نے کمیونٹی کے علاوہ دنیا بھر میں ہر ایک کی طرف سے حیران کن حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے پیاروں کے لئے اظہار کی جانے والی محبت اور خلوص سے بے حد متاثر ہوئے ہیں اور آپ کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔تینوں نو عمر جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا،اب ہلاک ہوگئے ہیں،ان تینوں کے سروں میں گولیاں ماری گئی تھیں،ایک اور لڑکا جس کے جبڑے میں گولی لگی اور اسے تشویش حالت میں لایا گیا،کو گزشتہ جمعرات کو ہسپتال سے فارغ کردیاگیا،یہ بات امریکی میڈیا نے بتائی ہے۔

پولیس میڈیسول شمالی سٹل کے میری سول پلچک ہائی سکول میں پیش آنے والے اس واقعے کے محرک کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔جیلین فرائبرگ نے ٹوئٹر پر متعدد پرتشدد تحریریں چھوڑی ہیں،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بندوق کے استعمال کا شوقین ہے اور اس نے اشارہ دیا ہے کہ اس کی ناکام محبت فائرنگ کرنے کی وجہ بنی ہو،مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جولین فرائبرگ جو کہ آبائی امریکی ہے سکول کی فٹبال ٹیم میں کھیلتا تھا اور اسے محض ایک ہفتے قبل گھر آنے والے پرنس کا لقب دیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :