ضلع تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار دو دن کا بچہ چل بسا، تعداد چالیس ہوگئی

اتوار 9 نومبر 2014 21:06

ضلع تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار دو دن کا بچہ چل بسا، تعداد چالیس ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء)ضلع تھرپارکر میں خوراک کی کمی کا شکار دو دن کا بچہ چل بسا،کم خوراکی کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔تھر کے ویران صحرا میں موت کا رقص اتوار کو بھی جاری رہا سول ہسپتال مٹھی میں دو دن کا بچہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تھر میں کم خوراکی کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی تعداد چالیس ہوگئی ، 32 بچے بھی شامل ہیں۔ سول ہسپتال اب بھی تریپن بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، تحصیل ہسپتال ڈیپلو میں تین، اسلام کوٹ کے سرکاری ہسپتال میں پانچ اور نجی ہسپتال میں بیس،ننگر پارکر کے سرکاری ہسپتال میں چار اورچھاچرو ہسپتال میں پندرہ بچے زیر علاج ہیں۔